آمنہ نواز
(ڈائریکٹر صداقت کلینک مری)

آمنہ نواز 2015 میں ولنگ ویز لاہور کا حصہ بنیں۔ انہوں نے بی۔ ایس۔ سی (آنرز) اور ایم۔ اے کی تعلیم گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے حاصل کی۔ دورانِ تعلیم یہ اپنی یونیورسٹی کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہیں اور شعبہ نفسیات کی سوسائٹی کی نائب صدر اور پھر صدر بھی منتخب ہوئیں۔ انہوں نے نفسیات کے شعبے کی ٹریننگ شوکت خانم ہسپتال لاہور اور پنچاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ سے حاصل کی۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ہی میں ایم۔ اے کے طلبہ کی ٹریننگ سپروائزر کے طور پر کام بھی کیا۔ ولنگ ویز کا حصہ بننے کے بعد انہوں نے ایڈکشن اور نفسیاتی امراض کے مریضوں اور ان کی فیملی کی کاؤنسلنگ میں اپنی خدمات سر انجام دی۔ یہ وزن کم کرنے کے حوالے سے بھی کاؤنسلنگ مہیا کرتی ہیں اور ادارے کے انتظامی امور کی بھی دیکھ بھال کرتی ہیں۔ یہ پاکستان کی مختلف ٹی وی پروگراموں میں بطور ماہر اسپیکر کے بھی حصہ لیتی ہیں۔ علاوہ ازیں ولنگ ویز کے پلیٹ فارم سے فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل کے لیے موڈ، وزن اور ذہنی دباؤ کو مینیج کرنے کے حوالے سے بہت سے پروگرام بھی کرچکی ہیں۔ اس وقت یہ صداقت کلینک، مری میں بطور ڈائریکٹر اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ یہ دیانت داری، سچائی، محنت اور لگن سے کام کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔