انعم سلیم
(طبی ماہر نفسیات)

انعم سلیم ،صداقت کلینک کراچی میں بطور ماہر نفسیات کام کرتی ہیں۔ انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل سائیکالوجی، بحریہ یونیورسٹی سے سائیکالوجی کی ڈگری حاصل کی۔اس کے علاوہ انہوں نے مختلف جگہ انٹرنشپ کرکے اپنی خدمات انجام دیں جس میں سرفہرست انہوں نے امید نو کلینک میں انٹرنشپ کی جہاں انہوں نے Psychological assessment، ذہنی جانچ اور Clinical diagnosis کے بارے میں جانا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کراچی نفسیاتی ہسپتال میں انٹرنشپ کرکے اپنا تجربہ وسیع کیا جہاں انہوں نے clinical observation کی اور کلینکل سیٹ اپ میں کام کرنے کا تجربہ حاصل کیا۔
انہوں نے مختلف ورکشاپ میں بھی شرکت کی جس میں انہوں نے Stress management،Anger management ،Crisis management اور Play therapy جیسے موضوعات پر معلومات حاصل کی جہاں انہوں نے سیکھا کے ذہنی مریضوں پر کون سیpsychotherapies کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے آغاخان یونیورسٹی میں بھی سیمینارمیں شرکت کی جو جوان نسل اور ذہنی صحت پر تھا جس میں انہوں نے آج کل پیش آنے والے ذہنی مسائل پر لیکچر لیا اور اب یہ صداقت کلینک کراچی میں بطور ماہر نفسیات اور Art therapist اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں جہاں یہ روزانہ کی بنیاد پرaddiction اور دوسری ذہنی بیماریوں کے متعلقfamilies اور مریضوں کو آگاہی فراہم کرتی ہیں۔
مس انعم اپنی صلاحیتوں کا بخوبی استعمال کرتے ہوئے اپنی ماہرانہ سرگرمیوں کو اچھے طریقے سے سرانجام دیتی ہیں۔ ان کے اندر احساس ذمہ داری اور حالات کو بہتر انداز میں جانچنے اور ان کے لیے درکار اقدامات لینا ان کی اہم شخصی صفات ہیں۔