کتابیں اور کتابچے
ڈاکٹر صداقت علی کی تصانیف
“صداقت کلینک” کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر صداقت علی ایک ہمہ جہت شخصیت ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں ذیابیطس اور نشے کے مریضوں کے لئے نا صرف بہترین اور میعاری علاج گاہیں قائم کیں، اس کے ساتھ ساتھ عوام میں ان امراض کے بارے میں آگاہی کے لئے بہت سی قابلِ قدر کتب، کتابچے اور پمفلٹ بھی تحریر کیے ہیں۔ جن میں سے ایک کتاب “نشے میں کہیں وہ تنہا نہ رہ جائے!” اپنے موضوع کے اعتبار سے شہرتِ دوام حاصل کر چکی ہے۔ ڈاکٹر صداقت علی کی تحریر کردہ کتب اور تراجم نہ صرف آپ کو ذیابیطس اور منشیات سے پاک زندگی گزارنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ آپ کی شخصیت کو کامیابی کے راستے پر گامزن ہونے کیلئے نئے گر بھی سکھاتے ہیں۔ انگریزی اور اردو زبان میں دستیاب یہ لٹریچر اب تک لاکھوں افراد کی زندگیاں بدل چکا ہے اور بدل رہا ہے۔ آپ بھی اپنی نوعیت کے اس منفرد اور شاہکار لٹریچر سے استفادہ کر کے اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کو نشے سے محفوظ رکھتے ہوئے صحت مند شخصیت کی تعمیر کر سکتے ہیں۔