ان ڈور علاج اور فالو اپ

ہر علاج کے دو حصے ہوتے ہیں۔ ان ڈور علاج اور فالو اپ۔ فالو اپ علاج کا اہم ترین حصہ ہوتا ہے۔ دنیا کی سب بیماریوں میں علاج کے بعد فالو اپ لازمی ہے۔ فالو اپ کے ذریعے پتا چلتا ہے کہ مریض علاج کے بعد جب ڈسچارج ہو جاتا ہے تو اسے بحالی میں کیا مسائل پیش آ رہے ہیں۔ اس دوران معالج مریض کے مرض اور رویوں میں آنے والی تبدیلیوں کا مشاہدہ کرتے ہیں اور مریض کا بھی اپنے معالج سے مسلسل رابطہ رہتا ہے۔

نشے کے مرض میں فالو اپ کی اہمیت دوسرے سب امراض سے بڑھ کر ہے کیونکہ نشے کے مرض کی جڑیں بہت گہری ہوتی ہیں۔ صحت یابی کے بعد دوبارہ نشہ کرنے کا خطرہ ہمیشہ سر پر منڈلاتا رہتا ہے۔ ایک دفعہ نشہ چھوڑنے کے بعد دوبارہ نشہ کرنا پسپائی یا ری لیپس کہلاتا ہے۔ دوبارہ نشہ کرنے سے رہی سہی کسر بھی پوری ہو جاتی ہے اور مریض موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔

عام طور پر دوبارہ نشہ شروع کرنے کے انتہائی خوفناک نتائج نکلتے ہیں۔ بحال ہونے والے مریضوں کی کچھ تعداد نشے کی طلب کے سامنے ہتھیار ڈال دیتی ہے۔

فالو اپ علاج

انہی وجوہات کی بناء پر “صداقت کلینک” میں نشے کی بحالی کے مریضوں کے لئے فالو اپ کو علاج کا اہم ترین حصہ قرار دیا جاتا ہے۔ فالو اپ کی اہمیت کو ہم یوں بھی سمجھ سکتے ہیں کہ ان ڈور علاج کے دوران جب مریض علاج گاہ میں ہوتا ہے تو اس تک کسی بھی طرح کی منشیات کی رسائی نہیں ہوتی۔ “صداقت کلینک” میں اس کے طبی علاج کے ساتھ ساتھ اس کے رویوں پر بھی کام ہو رہا ہوتا ہے۔ اس کو نشے کے بغیر رہنے کے طریقے بتائے جاتے ہیں لیکن جب وہ دوبارہ کھلے ماحول میں واپس جاتا ہے۔ جہاں اسے پھر سے ہر قسم کی منشیات تک رسائی ہوتی ہے اور اسے نشے سے بحالی کے بعد دوبارہ سے معاشرے میں ایڈجسٹ ہونا ہوتا ہے تو اس موقع پر اسے اپنے معالجین کی رہنمائی اور مشاورت کی ضرورت رہتی ہے۔ جو اس کی مدد کر سکیں تاکہ وہ ادارے کے اندر سیکھے گئے علوم کو عملی طور پر معاشرے میں جان سکے اور جہاں اسے مشکل پیش آ رہی ہو، وہاں وہ اپنے معالج سے مشاورت کے ساتھ نیا لائحہ عمل تیار کر سکے۔

Follow Up Pic
Contact The Family Pic

فیملی سے رابطہ

فالو اپ میں مسلسل ان باتوں کو دہرایا جاتا ہے جو دوران علاج انہیں سکھائی جاتی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ گروپ کا وٗنسلنگ سیشن میں نشے کے مرض سے بحالی پانے والے اپنے تجربات ایک دوسرے سے شیئر کر کے ان کے حل کے لیے ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور نشے سے بچے رہنے کے لئے ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنتے ہیں۔

فالو اپ میں مریض کے ساتھ ساتھ اس کی فیملی سے بھی رابطہ رکھا جاتا ہے تاکہ علاج کے بعد مریض کے رویوں میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں جان کر اسے نشے سے دور رہنے میں مدد دی جا سکے۔ فالو اپ کا دورانیہ اس کی مثبت تبدیلیوں سے مشروط ہے۔

یاد رہے کہ فالو اپ پر علاج کی طرح زور دینے کی وجہ یہ ہے کہ ہم مریض سے صرف نشہ ہی نہی چھڑاتے بلکہ اسے معاشرے کا کارآمد شہری بننے میں بھی مدد دیتے ہیں۔