Problem Solving

مسائل کا حل

سب کو نشے کی وجہ سے ایسے مسائل پیش آتے ہیں جن کے سامنے وہ اور اُن کے لواحقین بے بس ہوتے ہیں۔ گروپ میں مریض نشے سے پیدا ہونے والے مسائل کا حل تلاش کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے تجربات کی روشنی میں خود کو پہچانتے ہیں۔ گروپ میں وہ اپنی ذات میں تبدیلی لانے کا عمل شروع کرتے ہیں۔ جس سے آہستہ آہستہ وہ اپنے مرض کو پہچاننے کے قابل ہو جاتے ہیں اور کھل کر مان لیتے ہیں کہ وہ نشے کی بیماری میں مبتلا ہیں۔

Great Efforts to Quit Drugs

نشہ چھوڑنے کی زبردست کوششیں

دوران علاج تمام نشے کے مریضوں میں دو چیزیں یکساں طور پر دیکھنے میں آتی ہیں۔ ایک تو یہ کہ وہ نشہ چھوڑنے کی زبردست کوششیں کر چکے ہوتے ہیں۔ دوئم یہ کہ وہ سب اس میں ناکام ہو چکے ہوتے ہیں اُن کی ناکامی کی اصل وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ حقیقت کو نہیں دیکھ پاتے ان حالات میں گروپ تھراپی کا علاج خاص اہمیت رکھتا ہے۔ گروپ کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ مریض واہمے سے نکل کر حقیقت کی دنیا میں آ جائے۔

Group Therapy Treatment

گروپ تھراپی کا علاج

نشہ بازی کے علاج میں گروپ تھراپی کا علاج بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ گروپ میں ایک درجن مریضوں کے درمیان گفت و شنید آئینہ دکھانے کا کام کرتی ہے۔ وہ ایک دوسرے میں اپنے حالات کی تصویر دیکھتے ہیں۔ گروپ تھراپی میں کونسلر اینکر پرسن کا کردار انجام دیتا ہے۔ ایک تجربہ کار کونسلر اچھی طرح جانتا ہے مریض کی خود فریبی کا جال کیسے توڑنا ہے؟ گروپ تھراپی سارے علاج میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

نشے کے مرض سے لڑائ

نشے کے مرض سے لڑنے کا ہنر سیکھتے ہیں اور ذمہ دار انسان بننا شروع ہو جاتے ہیں۔ وہ واضح طور پر جان لیتے ہیں کہ نشے سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا ہی اس مرض سے نجات کا واحد حل ہے۔ ان کی زندگی میں اعتماد حوصلے اور امید کی شمعیں روشن ہو جاتی ہیں۔ غصے، پچھتاوے اور مایوسی کے بادل چھٹ جاتے ہیں۔ نفسیاتی علاج کا پہلا حصہ تو یہ ہے کہ مریض کو نشے کی بیماری پر اتنا سائنٹفک علم دیا جائے کہ وہ تسلیم کرنے لگے کہ ’’ہاں! میں کبھی محفوظ طریقے سے نشہ نہیں کر سکوں گا، کیوں کہ میرے جسم میں ایک ایسی مستقل تبدیلی آ چکی ہے جو نشے کے استعمال کو رد کرتی ہے، جبکہ میرے دماغ میں ایسی سوچ رچ بس گئی ہے جو مجھے نشے کا استعمال کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ اس ٹکراؤ کے نتیجے میں بربادی جنم لیتی ہے۔ مزید یہ کہ میں جب بھی نشہ کرو ں گا مجھے سکھ نہیں بلکہ دکھ ملیں گے۔

The Fight Against Drug Addiction Pic

نشہ چھوڑنے کیلئے طرزِ زندگی

اس کے ساتھ ہی مریض یہ سمجھ لیتا ہے کہ جس طرح وہ کنٹرول سے نشہ نہیں کر سکتا اسی طرح وہ محض قوت ارادی اور کنٹرول سے نشہ چھوڑ بھی نہیں سکتا۔ نشہ چھوڑنے کیلئے اسے طرزِ زندگی اور نظریات میں ایک اور بڑی تبدیلی لانا ہو گی۔ یہ حقائق جاننے کے بعد ہی نشے سے نجات کا دروازہ کھلتا ہے کیونکہ مریض اپنے علاج میں حقیقی دلچسپی لینے لگتا ہے۔ مریض کی نشہ بازی کا تسلسل اس عقیدے کی بنیاد پر ہوتا ہے کہ نشے کے بغیر اس کی زندگی نامکمل ہے اور اس کا سکھ، چین، آرام اور نیند نشے سے وابستہ ہے۔ حقائق سے روشناس ہونے کے بعد کوئی بھی انسان پہلے جیسا نہیں رہتا۔ جب مریض نشہ ترک کرنے کی ضرورت کا احساس کر لیتا ہے تو وہ بدلنے پرآمادہ ہو جاتا ہے۔ پھراسے قدم بہ قدم بحالی کی راہ دکھائی جاتی ہے۔ نشے سے نجات کیلئے ضروری ہے کہ مریض میں ایک عظیم قسم کی نظریاتی تبدیلی آ جائے۔ اس کا فلسفہ حیات بدل جائے۔ اگر اُس کی فلاسفی اور طرز زندگی پہلے جیسا رہے اور وہ نشے سے بحال رہنا چاہے تو یہ دونوں کا م ساتھ ساتھ نہیں ہو سکتے۔ بحالی انقلاب چاہتی ہے۔

During Treatment Group Therapy Pic

دوران علاج گروپ تھراپی

دوران علاج گروپ تھراپی میں مریضوں کو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ نشے سے بحالی کے پروگرام کا تعارف بھی کرایا جاتا ہے، یہ بارہ قدموں کا پروگرام پچھلے 80 سال سے دنیا بھرمیں رائج ہے اور معیاری علاج گاہوں میں اس پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ اس میں نشے سے بحالی کے بارہ قدم اور نشے سے بچاؤ کی منصوبہ بندی خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔

کیا آپ اپ ٹو ڈیٹ رھنا چاہتے ہیں؟