زندگی کے 6 اہم فیصلے جو آپ کبھی بھی کریں گے

6 Most Important Life Decisions You'll Ever Make

یہ پروگرام شون کوی نے بنایا ہے جو کہ ایک نہایت کار آمد رہنمائی والا پروگرام ہے اور لوگوں کو نہ صرف اچھے سے زندگی گزارنے بلکہ ترقی کرنا بھی سکھاتا ہے۔ یہ ان چھ اہم فیصلوں پر مبنی ہے جو کہ نوجوان اپنی نوجوانی میں لیتے ہیں اور جو اس بات کا فیصلہ کرتا ہے کہ ان کا مسقبل کیسا ہو گا۔ ہمیں اِن فیصلوں کا سامنا زیادہ تب کرنا ہوتا ہے جب ہم نوجوان ہوتے ہیں۔ ہم ان پر کس طرح سے ردعمل ظاہر کرتے ہیں اس کا اثر ہماری باقی کی زندگی پر ہوتا ہے۔ حالانکہ یہ فیصلے بہت سادہ اور سیدھے لگتے ہیں لیکن تلخ حقیقت یہ ہے کہ زیادہ تر لوگ انہیں توجہ نہیں دیتے۔ ایک وقت میں انسان ان میں سے کسی ایک یا تمام ہی فیصلوں کے ساتھ جدوجہد کر رہا ہو سکتا ہے۔

جو بھی معاملہ ہو لیکن لوگوں کو ان کے نتائج کے بارے میں معلومات ہونی چاہیئے تاکہ وہ بہتر فیصلہ کر سکیں۔ انہیں شعوری طور پر اپنے اعمال کے فائدے نقصانات کے بارے میں معلوم ہو، تاکہ جب بھی اِن تمام فیصلوں کا سامنا ہو تو وہ درست انتخاب کر سکیں۔ یہ ایک ایسا پروگرام ہے کہ جو رہنمائی کے ایسے اصول پیش کرتا ہے جن پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس میں سکول، ڈیٹنگ، والدین، دوستوں اور نشے (ایڈکشنز) کے متعلق اہم فیصلوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ یہ زندگی کے وہ اہم پہلو ہیں جن کے متعلق بہتر طور پر معلومات ہونا لازمی ہیں تاکہ ان کے متعلق فیصلے بھی بہتر کئے جا سکیں۔ نوجوان اپنے لئے بہتر فیصلہ نہیں لے سکتے اور لڑکپن میں لئے گئے زیادہ تر فیصلے جذبات سے بھرپور ہوتے ہیں۔ لہٰذا اِس کے بارے میں سیکھ لینا کسی بھی نوجوان کے لئے بہت اہم اور ضروری ہے۔ اِن پہلوؤں کے بارے میں سیکھ لینا، زندگی کے بارے میں بنیادی تبدیلیاں لانا ہے۔

آج کے زمانے میں لوگوں کو طرح طرح کے چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے۔ پرانے زمانے کے برعکس آج کے دور میں لوگوں کو دوسرے لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کا بھی دباؤ برداشت کرنا ہوتا ہے، رابطے میں رہنا چاہیئے سوشل میڈیا کے ذریعے یا جیسے بھی! اسی طرح منشیات تک آسان رسائی، بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور نفسیاتی مسائل یہ سب انہی کی وجہ سے ہے۔ یہ ابھی چند نام ہیں جو بتائے گئے۔ اس کے علاوہ بہت سے مسائل سر اٹھا کر کھڑے ہیں۔ یہ مسائل گزرتے وقت کے ساتھ پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں اور کچھ اہم فیصلے ہیں جو ہمارے مستقبل کے لئے ضروری ہیں۔

شون کوی نے پوری دنیا کے نوجوانوں کے ساتھ تحقیق کی اور زندگی کے کچھ سب سے اہم پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ مسائل کے انبار میں سے 6 سب سے اہم مسئلے چنے اور پھر ان پر کام کیا۔ ان کو اہمیت دی گئی کیونکہ یہ مسائل ایسے ہیں کہ ان کے بارے میں لئے گئے غلط فیصلے بھاری نقصان کی طرف لے جاتے ہیں۔ یہ 6 اہم فیصلے درج ذیل ہیں

سکول:- یہ ہماری تعلیم کے متعلق بتاتا ہے۔
دوست:- یہ ہمیں ہمارے دوستوں کے بارے میں بتاتا ہے کہ ہم کس طرح کے دوستوں سے گھرے ہوں گے اور ہمیں کس طرح کے دوست انسپائر کرتے ہیں۔
والدین:- یہ ہمیں ہمارے والدین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بتاتا ہے۔
ڈیٹنگ:- یہ بتاتا ہے کہ ہم کس کے ساتھ نزدیکی تعلقات قائم کریں گے۔
نشے (ایڈکشنز):- یہ ہمیں ہمارے رویوں کے بارے میں بتاتا ہے جو ہم نشے کے متعلق رکھیں گے۔
ذاتی اہمیت:- یہ ہمیں ہماری نظر میں اپنی ذاتی اہمیت اور اپنی صلاحیتوں کی اہمیت کے بارے میں بتاتا ہے۔

س بات کو سمجھنے کے لئے ہمیں زندگی آگے جانے کی ضرورت نہیں صرف ان لوگوں کو دیکھ لیں جن کی میزبانی جیل کرتی ہے یا جنہوں نے اپنی زندگی میں خراب فیصلے کئے تھے۔ اسی طرح فیصلہ کرنے کے لمحات میں درست فیصلہ نہ کر پانا بھی انسان کو ناکامی کی طرف لے جاتا ہے۔

سکول: تمام اہم فیصلوں میں سے ایک اہم فیصلہ سکول کے بارے میں ہے۔ یہ فیصلہ اتنا اہم کیوں ہے؟ یہ اس لئے اتنا اہم ہے کہ ایک اچھا سکول انسان کو آگے بڑھنے کے روشن مواقع مہیا کر سکتا ہے اور ایک بُرا سکول اس پر کامیابی کے دروازے بند کر سکتا ہے۔ اِس کے لئے پڑھائی کے متعلق امیدیں اور اُن کی وجہ سے ہونے والا دباؤ اور امیدوں کو پورا کرنے کا پریشر، یہ سب مل کر اسے ایک اہم فیصلہ بنا دیتے ہیں۔ یہ کسی بھی انسان میں ایسا جذبہ پیدا کر سکتا ہے کہ وہ پڑھائی میں آگے نکلے، کامیاب ہو، تاکہ اس میں پیسہ کمانے کی صلاحیت بھی مزید بہتر ہو۔ سکول سے متعلق فیصلہ لیتے وقت اس بات کا جائزہ لینا ضروری ہے کہ سکول کو بیچ میں چھوڑ دینے سے مستقبل میں کیا کیا خرابیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ یہ لوگوں میں پڑھائی میں کامیاب ہونے کا جذبہ پیدا کرتی ہے تاکہ وہ اپنی پڑھائی سے منسلک کمزوریوں سے نمٹ سکیں اور اپنے اندر موجود صلاحیتوں کو پہچان سکیں۔

کام: کام کے متعلق لیا گیا فیصلہ نہایت ضروری کردار ادا کرتا ہے۔ کوئی ایک خاص شعبہ یا کام کی لائن مستقبل کا فیصلہ کرتا ہے۔ اپنی صلاحیتوں کا ایک حقیقی جائزہ کسی بھی انسان کو اس کے کام میں ناکام یا کامیاب بنا سکتا ہے۔ اگر وہ اپنی صلاحیت کے برعکس کام چنیں گے تو تباہی اور ناکامی کو خوش آمدید کریں گے۔

دوست: کچھ لوگ بہت سوشل ہوتے ہیں اور آسانی سے دوست بنا لیتے لیکن بہت سے دوسرے لوگوں کے لئے یہ بہت مشکل کام ہوتا ہے اور اگر کوئی شخص کسی نئے ماحول میں ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کر رہا ہو تو یہ مزید مشکل ہو جاتا ہے۔ ہم میں سے بہت لوگ اس بات کا تجربہ رکھتے ہیں کہ جب ہم کسی سے دوستی کی شدید خواہش رکھتے ہیں اور کسی سے بھی دوستی کے لئے تیار ہوتے ہیں، حالانکہ اگر وہ ہم پر برا اثر بھی ڈالتے ہوں۔ یہ کہا جاتا ہے کہ ہم جن لوگوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے ہیں اُن جیسے ہی بن جاتے ہیں اور یہ لوگ ہماری ترقی اور کامیابی کی حدود کا معیار طے کرتے ہیں۔ یہ فیصلہ سکھاتا ہے کہ کیسے اس طرح کے دباؤ کو برداشت کرنا ہے جب آپ کے کم دوست ہوں اور آپ پر زیادہ دوست بنانے کا دباؤ ڈالا جائے تو اس وقت کیسے اچھے دوستوں کا انتخاب کیا جائے۔

والدین: والدین کے بارے میں ہمارے نظریات پوری زندگی بدلتے رہتے ہیں۔ بچپن میں ہم ان کو نگران کے طور پر لیتے ہیں اور اندر کہیں ہم ان کے طور طریقوں میں غلطیاں نکالتے ہیں اور اچانک ہمیں ان کا ہونا شرمندہ کرنے لگتا ہے۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں ان کی باتوں کی سمجھ آنے لگتی ہے۔ حتیٰ کہ ہمارے دوست احباب بھی ہمارے والدین کی مثبت باتیں ہمیں بتانے لگتے ہیں۔ اس لئے والدین کے ساتھ ہمارے تعلقات کسی معیار کے ہیںیہ نہایت اہم فیصلہ ہے اور سکھاتا ہے کہ ہمیں کیسے ان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے ہیں اور ان کے مزاج کو بہتر بنانا ہے، جب وہ اُداس ہوں اور کیسے ان کے ساتھ ہوئی تلخ کلامی کو برداشت کرنا ہے۔

ڈیٹنگ: ایسے تمام معاملات میں لوگ زیادہ تر شرم محسوس کرتے ہیں۔ والدین بھی اس معاملے میں کوتاہی کرتے ہیں اور بچوں کو اس سلسلے میں مکمل معلومات دینے سے کتراتے ہیں اور ججھک محسوس کرتے ہیں۔ حالانکہ وقت بہت بدل گیا ہے اور لوگ اب پہلے سے زیادہ آگاہی رکھتے ہیں کہ کون لوگ ان کے لئے درست ہیں اور کون نہیں۔۔۔ تاہم اگر لوگ اس بارے میں اپنی کوئی ترجیحات نہیں رکھتے کہ ان کو کس کے ساتھ نزدیکی تعلقات بنانے ہیں تو دوسرے لوگ ان کے لئے فیصلہ لیتے ہیں۔ ان معاملات میں فیصلہ لینا ان تمام مسائل پر توجہ دلاتا ہے جیسا کہ اپنے ساتھی پر اپنی زندگی کا دارومدار رکھنا، سمجھداری سے رشتہ نبھانا اور رشتے میں پائی جانے والی خرابیوں کی نشاندہی کرنا۔

ایڈکشن: لوگ مختلف رویوں اور نشے کی لت میں کسی نہ کسی طرح مبتلا رہتے ہیں۔ بہت سے لوگ ہر سال اس لت میں پھنستے ہیں اور اپنے سامنے اپنی زندگیوں کو تباہ ہوتا دیکھتے ہیں۔ آج کل بہت سے ذرائع ان تمام ایڈکشنز کو زیادہ پرکشش بنا کر پیش کرتے ہیں۔ مسائل! جیسا کہ دوستوں کا دباؤ اور نئے نئے تجربات کرنے کی خواہش اور ان کو مزید پیچیدہ بنانے میں انٹرنیٹ کا بے جا استعمال بھی شامل ہے۔ یہ بات بہت واضح ہے کہ اس معاملے کے بارے میں لئے گئے فیصلے ہماری زندگی کی سمت واضح کرتے ہیں۔ اس کے متعلق فیصلہ ہمیں سکھاتا ہے کہ کیسے یہ نشہ ہماری زندگی کا زاویہ ہی بدل کر رکھ دے گا۔

ذاتی اہمیت/خودداری: اگر ہماری ذاتی اہمیت کسی دوسری چیز میں منحصر کرنے لگ جائے تو یہ تباہی کے سفر کی طرف آغاز ہے۔ خود کو پسند کرنا اور اچھی ذاتی اہمیت رکھنا، ایک اہم فیصلہ ہے جو ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے۔ خود کو ایک تحفظ دینا اور اندر سے یہ تحفظ ہونا اس بات کی نشاندہی ہے کہ ہم اچھی ذاتی اہمیت کے مالک ہیں۔ یہ پروگرام سکھاتا ہے کہ کیسے حقیقی ذاتی مشاہدہ بنایا جاتا ہے اور دوسرے کی رائے کے مطابق خود کو دیکھنا کن مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ سب جان لینا بہت لازمی ہے اور یہ سیکھ لینا کہ ہم انفرادی قابلیت کو کیسے بروئے کار لا سکتے ہیں۔

ان تمام فیصلوں کے بارے میں ایک واضح نظریہ کسی بھی انسان کی ترقی کا ضامن ہو سکتا ہے۔ ایسی زندگی جس میں کار آمد اور کامیاب انسان کی جھلک ہو۔