کراچی اور مری میں نشے کے علاج کے بہترین مراکز
ہمارے بارے میں
صداقت کلینک نشے کی بیماری کے علاج میں پاکستان کی بہترین علاج گاہ ہے اور بہترین علاج گاہ ہونے کے ساتھ ساتھ صداقت کلینک کو پاکستان میں سب سے پہلے نشے کی بیماری کا علاج شروع کرنے اور نشے کی بیماری کی علاج گاہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ صداقت کلینک نے باقاعدہ طور پر اپنے کام کاج کا آغاز 70کی دہائی کے آخر میں شروع کیا اور یہ وہ وقت تھا جب پاکستان میں ہیروین کی وبا بہت بری طرح سے پھیل رہی تھی اس وقت صداقت کلینک نے بہت بہادری سے عوام کو اس نشے کی بیماری کے بارے میں آگاہ کرنے کی ذمہ داری لی کہ نشے کی بیماری کسی بھی مرحلے پرقابل علاج ہے آج صداقت کلینک تمام طرح کی منشیات چاہے وہ ،ہیروئن ہو، آئس ہو، کوکین ہو، شراب ہو، چرس ہو یا پھر کوئی نان کیمیمکل ایڈکشن کامعاملہ ہو جیسے کے وڈیوگیم ،انٹرنٹ کے علاج میں پاکستان کی بہترین علاج گاہ ہے صداقت کلینک کی دو برانچزہے ایک کراچی میں اور دوسری مری میں جو اپنے اپنے شہروں کی نشے کی بیماری کی بہترین علاج گاہیں ہیں ۔
مزید پڑھیںانٹروینشن
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ نشے کی بیماری کی حتمی ذمہ داری مریض پر ہی عائد ہوتی ہے کیونکہ نشہ اس نے خود ہی شروع کیا تھا۔ آپ نے کبھی ایسا کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ اس بیماری میں مبتلا ہوا ہو لیکن اگر آپ چاہیں تو اسے نشے سے نجات دلانے میں بھرپور کردار انجام دے سکتے ہیں۔
ہمارے ایگزیکٹوز
ہماری کتابیں پڑھیں
اہم سوال و جواب
منشیات سے مراد وہ اشیاء ’’ادویات‘‘ ہیں جو انسان کی ذہنی کیفیات اور رویوں کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کے استعمال سے ذہنی و جسمانی تکالیف اپنی شدت کھو دیتی ہیں۔ ہر نشہ اپنا مخصوص رویہ رکھتا ہے۔ کوئی نشہ دماغ کو سکون اور کوئی تحریک دیتا ہے۔ بعض نشے درد ختم کرنے والے اور بعض خیالات کو توڑنے مروڑنے والے ہوتے ہیں۔
روایتی طور پر برصغیر میں بھنگ، چرس، شراب اور افیون کا نشہ عام ہو رہا ہے۔ کھانسی کے شربتوں، خواب آور گولیوں اور نارکوٹکس کے ٹیکوں کا استعمال پچھلے چند سالوں میں خطرناک شکل اختیار کر گیا ہے۔ 1980ء کے بعد تیزی کے ساتھ ہیروئن کی وباء پھیلی ہے۔
دیکھنے میں آیا ہے کہ پریشان حال، نارمل، خوش باش اور ہر قسم کے لوگ نشہ کرتے ہیں۔ نشے کا آغاز عام طورپر تفریح، رواج یا ’’علاج‘‘ کے طور پر کیا جاتا ہے۔ بے سکونی، نشے کا ماحول اور اس کی آسان دستیابی اس کو ہموار کرتے ہیں۔ لوگ نشے کا استعمال پھولوں کی طرح خوشی اور غمی دونوں موقعوں پر کرتے ہیں۔
رابطہ کریں
صداقت کلینک کراچی
نزد اردو بازار ناظم آباد بلاک-1 کراچی۔ A-1/29-1
ندیم اقبال (ڈائریکٹر صداقت کلینک کراچی)
0314-6865271
صداقت کلینک مری
ڈان لیتھ، کارٹ روڈ، مری۔
آمنہ نواز (ڈائریکٹر صداقت کلینک مری)
0300-1064909