بہترین دوستوں کا انتخاب کیسے کریں؟

How to Choose Best Friends

گھر سے باہر کی زندگی مشکلات سے بھرپور ہے لیکن پھر بھی بہت سے لوگ گھر سے بھاگنے کا ارادہ کر لیتے ہیں۔ وہ گھر سے باہر کی زندگی کے لیے سہانے خواب سجاتے ہیں اور یہ سوچتے ہیں کہ گھر سے بھاگ جانے کے بعد ان کی زندگی مشکلات سے پاک ہو گی، ان تمام مشکلات سے جن کا ان کو گھر میں سامنا ہوتا ہے۔

لیکن جو لوگ گھر سے بھاگتے ہیں، مشکلات ان کو خوش آمدید کرتی ہیں اور وہ اکثر بے گھر رہ جاتے ہیں، چوری چکاری کے کاموں میں ملوث ہو جاتے ہیں یا پھر پیسے بنانے کی کوشش میں نشہ بیچنا شروع کر دیتے ہیں یا جسم کا دھندہ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

آمنہ جاوید صداقت کلینک میں کلینکل سائیکالوجسٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے ۲۰۱۵ میں، کلینکل سائیکالوجی میں، سینٹر فار کلینکل سائیکالوجی، پنجاب یونیورسٹی سے ایم-ایس مکمل کیا۔ انہوں نے ۲۰۱۳ میں سینٹر فار کلینکل سائیکالوجی، پنجاب یونیورسٹی سے بی-ایس مکمل کیا۔ انہوں نے سی-بی-ٹی، آر-ای-بی-ٹی، بہیوییر تھراپی میں بھی تربیت حاصل کی اور انکو ڈائلیکٹکل تھراپی میں دلچسپی ہے۔ انہوں نے دو ریسرچ پروجیکٹس بھی کیے ہیں۔ ایک پروجیکٹ، ساِئبر بلنگ، رزیلینس، سائکیلوجیکل ڈسٹرس اور سائکیلوجیکل ویل بینگ اور دوسرا پرفیکشنیزم، انکڈیشنل سیلف اسپٹنس اینڈ ڈبیلیٹیٹنگ ایموشنز ہے۔ وہ ریسرچ اسسٹنٹ کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔

گھر سے فرار ایک ایمرجنسی سائیکاٹریک صورتحال ہے، جس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ اس طرح کی صورتحال میں بہت سے لوگ مدد فراہم کر سکتے ہیں جن میں نوجوانوں کے دوست بھی شامل ہیں۔ دوست اس طرح سے مدد کر سکتے ہیں کہ اگر ان کا کوئی دوست گھر سے بھاگ جانے کے بارے میں بات کر رہا ہو تو آپ اس سے وجہ معلوم کریں۔ دوست کے ساتھ مل کر مسئلے کا حل نکالیں۔ جلد از جلد کسی بڑے سے بات کریں، جس کے ساتھ آسانی سے بات کر سکتے ہیں اور اسے بتائیں کہ آپ کا دوست گھر سے بھاگنے کے فیصلے پر سنجیدہ ہے۔

اگر اپنے والدین سے اس بارے میں کرتے ہوئے مشکل محسوس ہوتی ہو تو کسی بھی بڑے کے ساتھ، کسی رشتہ دار، ٹیچر، کوچ، سکول کونسلر یا فیملی ڈاکٹر سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔ قابل بھروسہ شخص آپ کے دوست کی مدد کر سکے گا۔ اس کے مسائل کا حل بتا سکے گا اور مشکل حالات میں ساتھ دینا بہت اہم ہے۔ اچھے دوست اس طرح کے نادان اقدام جیسا کہ گھر سے فرار کو روکنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ اس لیے یہ سیکھنا ضروری ہے کہ کیسے اچھے دوست چنے جائیں۔ اچھے دوست چننا بھی ایک ہنر ہے جو کہ نوجوانوں کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔ دوست بنانا، دوست بننا اور اکثر دوستیاں ختم کر دینا یہ سب نو جوانی کے اہم معاملات میں سے ایک معاملہ ہے۔ دوستی ہماری زندگی کا سب سے ذیادہ اثر رکھنے والا رشتہ ہے، کیونکہ اس عمر میں دوستی بہت اہمیت رکھتی ہے اور اہم فیصلوں میں سے ایک فیصلہ ہے۔ نو عمری جذبات اور تھرل سے بھر پور ہوتی ہے اور ایک رولر کوسٹر کی طرح کبھی اوپر اور کبھی نیچے لے جاتی ہے۔ اس عمر میں کیے گئے بہت سے فیصلے بہت اہم ہوتے ہیں لیکن ذیادہ تر درست نہیں ہوتے۔

و عمری میں ذہن پوری طرح سے بڑا نہیں ہوا ہوتا۔ صرف جذباتی ذہن ذیادہ ڈویلپ ہوتا ہے اسی لیے نو عمری میں لیے گئے فیصلے عام طور پر اچھے فیصلے نہیں سمجھے جاتے۔ اسی لیے نو جوانوں کے لیے ۶ اہم فیصلوں میں سے ایک اہم فیصلہ یہ ہے کہ اچھے دوست کیسے چنے جائیں؟ نوجوان سب سے الگ نظر آنا چاہتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ انہیں مانیں، ان کی تعریف کریں اور انہیں توجہ اور پیار سے سنیں۔ وہ لوگ جن کے ساتھ ہم وقت گزارتے ہیں اور اپنی زندگی کے گہرے راز بانٹتے ہیں۔ ایسے لوگ ہماری زندگی پر گہرا اثر رکھتے ہیں۔ ان کی پسند، ان کے اصول اور ان کی ترجیحات یہ سب ہم پر گہرا اثر رکھتے ہیں۔

اچھے دوستوں کی خصوصیات
ایماندار
دلچسپ
سننے والا
مدد کرنے والا / سہارا دینے والا
پر جوش، ولولہ انگیز
ماننے والا/ قبول کرنے والا
معاف کرنے والا
قابل بھروسہ

اچھی دوستی آپکی سماجی زندگی ک اایک اہم پہلو ہے۔ آپ کے دوست آپ پر بہت اثر رکھتے ہیں اسی لیے دوست چننے وقت احتیاط برتنی چاہیئے اور ایسے لوگ دوست بنائیں جن میں مثبت باتیں ہوں۔ جو اچھی خصوصیات کے حامل ہوں اور آپ پر بھی مثبت اثر رکھیں۔ دوست بنانے سے قبل چند خصوصیات ہیں جن کو دیکھ لینا چاہیئے۔ کیا یہ خصوصیات آپ کے دوستوں میں پائی جاتی ہیں۔

 جذباتی سہارا اور رہنماِئی: آپ جب کبھی بھی زندگی میں ڈاوٗن محسوس کر رہے ہوں تو کیا آپ کا دوست آپ کا ساتھ دیتا ہے؟ اچھے دوست کبھی بھی ایسے موقع پر آپ کو اکیلا نہیں چھوڑتے وہ عین ممکن آپ کا ساتھ دیتے ہیں اور مدد مہیا کرتے ہیں اور جب آپ کو نصیحت اور رہنمائی کی ضرورت ہو وہ مہیا کرتے ہیں۔
 لین دین میں توازن ہو: اچھے دوست لین دین میں ہمیشہ توازن رکھتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے ساتھ دوستی کو بڑھانا چاہیئے جو کہ صرف لینے پر ہی تلے ہو بلکہ دینے کے لیے بھی تیار رہیں۔

آپ کی بہترین خصوصیات کو اجاگر کرے: اچھے دوست آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ آپ اپنی بہترین صورت بن سکیں۔ انہیں آپ کی مدد کرنی چاہیئے تاکہ آپ اپنی خصوصیات پر غور کر سکیں اور ان کے بل بوتے پر کامیابی کی جانب راغب ہیں۔ اچھا دوست ہمیشہ جذباتی فیصلے لینے سے روکتا ہے اور آپ کی کامیابی کے وقت، آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے سب سے آگے ہوتے ہیں۔ جیسے کھیل کے میدان میں ہر ٹیم کا چئیر سکواڈ ہوتا ہے۔

پر اثر اور بہترین بات چیت: بہترین دوست کے ساتھ آپ کھل کر، بلا جھجک بات کر سکتے ہیں۔ عمدہ بات چیت ہر رشتے کی بنیاد ہے۔ اسی طرح یہ دوستی میں بھی بنیادی عوامل میں سے ایک ہے۔ جب کسی دوست سے بات کرتے ہوئے یہ خطرہ نہ ہو کہ اس سے کوئی سوچ یا کوئی بات چھپانی ہے۔ اس کے ساتھ بات کرتے ہوئے آپ اپنا آپ نہ بدلو تو یہ ایک اچھے دوست ہونے کی نشانی ہے۔

 بھروسہ اور عزت: اچھے دوست کی ایک نشانی یہ بھی ہوتی ہے کہ آپ ان سے اپنی ذاتی بات آسانی سے شئیر کر لیتے ہیں اور یہ یقین بھی رکھتے ہیں کہ وہ آپ کی غیر موجودگی میں بھی آپ کی بات کا راز رکھیں۔ غیروں کی موجودگی میں آپ کا دوست ساتھ دیتا ہو اور آپ کی عزت کرتا ہو اور دوسرں سے بھی عزت کرواتا ہو۔ اچھے دوست بنانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ انسان برے/ ٹاکسک لوگوں سے دور رہے۔ نو عمری میں خاص طور پر یہ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ آپ پہچان رکھتے ہوں کہ اکثر لوگ آپ سے دوستی کا دعوی کرتے ہوں لیکن وہ آپکے داست نہیں ہوتے۔ ایسے لوگوں سے بچائو اور دوری اختیار کرنا ضروری ہے۔ جو کہ اچھے وقت کے دوست ہوں اور ضرورت کے وقت پیٹھ دیکھا دیں۔

ایسے دوستوں سے دور رہیں جو آپکو نیچا دیکھائیں: ایسے وارننگ سائنز کو دیکھتے رہیں جو کہ برے دوستوں کے ہوں تاکہ آپ کسی بری صحبت میں نہ پھنس جائیں۔ ایسے دوستوں سے دور رہیں جو کہ آپ کو نیچا دکھائیں اور آپ کے لیے برے الفاظ کا استعمال کریں۔ اس طرح کے ایکشنز آپ کی عزت نفس کے لیے اور آپ کی ذاتی اہمیت کے لیے بہت برا اثر رکھتے ہیں اور اس طرح کی دوستی میں لے جا سکتی ہے جو کہ آپ کے لیے بہت زہریلی اور نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

ایسے دوستوں سے پرہیز کریں جو صرف ذاتی ضروریات کو اہمیت دیں:ایسے دوستوں سے دور رہیں جو کہ آپ سے ہمیشہ لیتے ہیں اور دیتے کچھ نہیں۔ جنہوں نے آپ کو کبھِی سپورٹ نہیں کیا اور کبھی حوصلہ افزائی نہیں کی۔ ایسے دوستوں سے دور رہیں جو آپ کو صرف اپنے فائدے کے لیے استعمال کرتے ہوں اور آپ کی ضرورت کے وقت مدد دینے کے لیے موجود نہ ہوں۔ ایسے دوست خون چوسنے والے کیڑوں جیسے ہوتے ہیں۔

ایسے لوگوں سے تعلق نہ رکھیں جو کہ صرف بری باتوں پر توجہ دیتے ہوں: ایسے لوگوں سے دور رہیں جو کہ حالات کے صرف منفی پہلو پر توجہ دیتے ہوں۔ کیونکہ اس طرح سے وہ صرف آپ کی انرجی ضائع کریں گے۔ یہ آپ کو بھی ایک منفی نقطہ نظر اپنانے کی طرف لے جائے گا اور آپ کو مسلسل ایک منفی کیفیت میں مبتلا رکھے گا۔

اس لیے دوستوں کا انتخاب بہت اہم فیصلہ ہے اور یہ ہماری زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، لہذا یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کرنے والا ہے۔