لت اور شراب نوشی: کسی ایسے شخص کی مدد کیسے کی جائے جو مدد نہیں چاہتا؟

ڈاکٹر صداقت علی یہ بتا رہے ہیں کہ نشے کے مریض کے لئے داخلہ کب ضروری ہوجاتا ہے؟ نشے کی بیماری کا سایہ فیملی کی زندگی اور سوچ کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟ مریض کے علاج کی راہ میں فیملی کو کن قانونی اورسماجی رکاوٹوں کا سامنا ہوتا ہے؟ فیملی درد دل کے ساتھ علاج کا فیصلہ کیسے کرے؟ علاج سے پہلے بھرپور فیملی کونسلنگ کیوں ضروری ہے؟ اس بیماری کے علاج سے جڑے ہوئے معاملات پر ایک سیر حاصل گفتگو

شراب نوشی کی بیماری کا تصور

مےنوشی کردار کی خرابی ہرگز نہیں! لیکن یہ کبھی بھی ایک تباہ کن بیماری میں بدل سکتی ہے- پھر بہت تماشا لگتا ہے- شراب کی بیماری کیا؟ کیوں؟ کیسے؟ بیماری ہے یا مستی ؟ڈاکٹر صداقت علی اور !پروفیشنلز کے درمیان ایک اہم نشست- شراب کی بیماری کے راز سے پردہ اٹھتا ہے

خاندان کا رویہ عادی کے رویے کو کیسے متاثر کرتا ہے؟

پاکستان میں نشے کا برا منظرنامہ، ICE جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہا ہے۔

آئس، کوکین برباد کرنے والے تحریکی نشے اور ملتے جلتے بظاہر معصوم سوچے جانے والے نشے جیسے انرجی ڈرنکس، کولا ڈرنکس، سگریٹ، کافی چائے وغیرہ اور دیگر نشہ پرست طرز زندگی کا ہمارے دماغ اور نفسیات اور معاشرتی چال چلن پر کیا اثر ہو رہا ہے، آئیے جانتے ہیں ڈاکٹر صداقت علی اور انکی ولنگ ویز ٹیم سے