خوشی کیسے حاصل کریں؟

How to Get Happiness

وشی کے حصول کی بے شمار شکلیں ہیں۔ ہر انسان اپنی طبیعت کے مطابق چیزوں اور باتوں سے خوش ہوتا ہے۔ خوشی کے لیے طبیعت کی مناسبت لازمی شرط ہے۔ بعض لوگ کتابیں پڑھنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں، کچھ لوگ کھیلنے میں، ٹی وی دیکھنے اور اپنے دوستوں، رشتہ داروں کے ساتھ بات چیت کر کے اور گھومنے پھرنے میں گزار دینے میں خوشی محسوس کرتے ہیں اور ساری زندگی اسی میں مگن رہتے ہیں جبکہ بہت سے آدمی صبح سے لے کر شام تک محنت کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں اور اس میں خوش رہتے ہیں۔ مناسب طبع کے علاوہ دوسری شرط خوشی کے حصول کے لیے انسان کی اچھی ذہنیت ہے۔

شہزاد رحمت صداقت کلینک لاہور میں اپنی خدمات ’’اسسٹنٹ ٹو ڈائریکٹرکے طور پر سرانجام دے رہے ہیں وہ گریجویشن کے بعد 1998 میں صداقت کلینک سے منسلک ہوئے اور آج بھی یہاں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
وہ مریضوں کے ساتھ نشے کی بیماری (Disease Concept) ریلیپس (Relapse) ،ریکوری (Recovery) اور نارکوٹک انانومس کے بارہ قدم پروگرام(12-Step) کے موضوعات پر گروپ کاؤنسلنگ اور سیشن بھی کرتے ہیں۔

سوچ اچھی نہیں ہے تو خوشی کبھی حاصل نہیں ہو سکتی اور منفی سوچ کے حامل لوگوں کے لیے خوشی محسوس کرنا مشکل کام ہے۔ وہ اپنی سوچ کے مطابق اس دنیا میں کامیاب ہو بھی جائیں انھیں اس دنیا میں سب کچھ حاصل ہو بھی جائے تب بھی ان کو حقیقی خوشی حاصل نہیں ہو سکتی۔

اگر آپ ہر وقت اپنے آپ کو تنہا اور اداس محسوس کرتے ہیں اور خوشی کے متلاشی ہیں تو کچھ طریقوں پر عمل پیرا ہو کر آپ خوشی حاصل کر سکتے ہیں

مثبت انداز فکر
دراصل خوشی اور غم جیسے احساسات صرف ہماری ذہنی سوچ سے منسلک ہیں اگر ہم مصائبِ زندگی کو مثبت اور پرسکو ن انداز میں لیتے ہیں تو یہ حل ہوتے نظر آئیں گے یہ ہماری ذہنی نشوونما کا باعث بنتے ہیں جب بھی ہم کسی مسئلے کا حل تلاش کرتے ہیں تو ایسے لگتا ہے جیسے کو ئی پہیلی بوجھ لی ہو ہمارا دل ایسی ہی مسرت سے بھر جاتا ہے جیسی بچپن میں پہیلی بوجھ کر خوشی حاصل ہوتی تھی اپنے پر فخر محسوس ہوتا ہے اور فرض کریں مسئلے کا حل نا بھی ملے تو بھی دل و دماغ اس بات پر مطمئن ہوتا ہے کے ہم نے حوصلے اور ہمت سے مشکل کا مقابلہ کیا اور کچھ ہی عرصہ بعد وہ مشکل کچھ مشکل نہیں لگتی مثبت بلکہ انداز فکر سوچوں میں نکھار پیدا کرتا ہے۔

مصروفیت
دنیا بھر کے ماہر نفسیا ت کا تجزیہ ہے کہ مصروف لوگ عموماً سست اور بیکار لوگوں کی نسبت زیادہ خوش اور مطمئن ہوتے ہیں۔ دراصل مصروفیت انہیں اداس ہونے کا موقع ہی نہیں دیتی گھر ہو یا دفتر ہر جگہ کام میں دلچسپی لی جائے، کام کو مشغلہ سمجھ کر کریں وہ گھر کی صفائی ستھرائی ہو یا دفتر کا کوئی اہم پراجیکٹ اگر کوشش اور شوق سے کیا جائے گا تو کامیابی کے ساتھ ساتھ مسرت بھی یقنیی طور پر ملتی ہے دراصل کام کی تکمیل میں ہی خوشی ہے۔

اپنی ذات کو وقت دیں
گھر کے کام کاج روزی روٹی کی فکر کے ساتھ ساتھ اپنی ذات کو بھی وقت دیجئے، 6 دن جی جان سے محنت کریں ویک اینڈ اپنے گھر والوں اور عزیزوں دوستوں کے ساتھ گزاریں، گھر سے باہر تفریح کے مواقع اپنے اہل خانہ کو بھی دیں اور خود بھی ان کے ساتھ رہیں۔ ماہر نفسیا ت کہتے ہیں کچھ دنوں کی مسلسل ذہنی اور جسمانی مشقت کے ساتھ ایک دن کی سیروتفریح انسانی صحت کے لئے وٹامن کی حیثیت رکھتی ہے۔ دن میں ایک بار خصوصاً صبح کی سیر کو اپنی عا دت بنائیں، فطرت کے مناظر دیکھیں جو آپ کی ذہنی اور جسمانی بالیدگی کا باعث بنتے ہیں۔ اپنی حیثیت کے مطابق اپنے آپ کو بنائیں سجائیں یہ سب کرنا آپ کو اچھا بھی لگے گا اور آپ اپنے آپ کو ہلکا پھلکا محسوس کریں گے اور ذہنی سکون بھی پائیں گے، ذہنی سکون خوشی کا دوسرا نام ہے۔

دوسروں کو دینا سیکھیں
ہمیشہ کچھ نہ کچھ تقسیم کریں چاہے وہ مسکراہٹ ہو، عام مشورہ یا نصیحت ہو، پیسہ ہو۔ معلوماتِ انسانی نفسیا ت کے ماہر کہتے ہیں انسان کو فطری طور پر کچھ اسطرح بنایا گیا ہے کہ اس کے دل و دماغ دوسروں کو مدد کر کے دوسروں کے کام آ کر مطمئن ہوتے ہیں اس لئے جو آپ سے بُرا کرے آ پ اسے اچھائی تقسیم کریں، جو آپ سے کچھ چھین لے آپ اسے نواز دیں، جو آپ کو گالی دے آپ اسے دعا دیں، یہی صلہ رحمی ہے اور صلہ رحمی کرنے والے ہمیشہ مطمئن دارز عمر گزارتے ہیں، اطمینانِ قلب اصلی خوشی کا سر چشمہ ہے جو کچھ دینے سے حاصل ہوتا ہے وہ لینے سے ہرگز نہیں۔

مزاح کی حس پیدا کریں
جب آپ بہت پریشان ہوتے ہیں بچوں کی معصوم سی شرارت آپ کو ہنسا دیتی ہے، جیسے ہی آپ ہنستے ہیں دماغی نیوران پرسکون ہو جاتے ہیں اور بچوں کی یہ شرارتیں آپ کی ہمت کو اجاگر کرتی ہیں۔ پس لطیفے پڑھیے اور سنائیے اچھے مزاحیہ پروگرام مضامین اور ڈرامے ذہنی خوشی کا باعث بنتے ہیں اپنے لئے جان بوجھ کر خوشی کا انتخاب کریں، خوش رہنے کی کوشش کریں، دوسروں کو مسکراہٹ کا تحفہ دیں، مسکرانا بذات خود نیکی اور صدقہ شمار ہوتا،ہے۔ مسکرانے سے ذہنی اور جسمانی تناؤ ختم ہوتا ہے، خوشی ذہنی اور جسمانی سکون کا نام ہے۔